امریکی شہر ہوسٹن میں عمارت کی سیڑھیاں گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ، 1 زخمی

Oct 06, 2020 | 16:46

ویب ڈیسک

 امریکہ کے جنوبی شہر ہوسٹن میں عمارت کی سیڑھیاں گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی میڈیا  کا  کہنا ہے کہ جنوبی شہر ہو سٹن میں تعمیراتی سائٹ پر عمارتی سیڑھیاں گرانے کا واقع پیش آیا ہے۔ ہیوسٹن فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 13 اور 14 ویں منزل پر عمارت کی سیڑھیاں گرنے کا آغاز ہوا جس کے بعد پوری منزل کی سیڑھیاں گرتے ہوئے پہلی منزل تک آ گری ۔ایچ ایف ڈی کے اسسٹنٹ چیف روئے لوزانو نے بتایا کہ عمارتی سیڑھیاں گرنے کے وقت تعمیراتی سائٹ پر 240 کارکن موجود تھے خوش قسمتی سے زیادہ تر کارکن مخفوظ رہے۔ہیوسٹن حکام نے بھی عمارتی  سیڑھیاں گرنے کے سبب 3ہلاکتوں اور1 کارکن کی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور یہ کہ زخمی کارکن کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔فائر فائٹرز اور انجینئر جائے وقوع پر موجود ہیں جو ریسکیو ٹیم کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں