سپیکرقومی اسمبلی کی یورپی یونین کےسرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے یورپی یونین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا سے آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش ہے۔
سپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معاشی اور صنعتی شعبوں کی ترقی کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کئے گئے منصوبوں سے ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان سمیت خطے کے امن اورترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
یورپی یونین کی سفیر نے کہا کہ پاکستان کیساتھ تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا مشن پارلیمانی تعاون کوفروغ دینے میں اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان میں ڈھانچہ جاتی، سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے بھی اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن