مائیک پینس اورکمالا ہیرس کے درمیان مباحثہ پلیکسی گلاس کی رکاوٹ کے ساتھ (کل) ہو گا

امریکی نائب صدر مائیک پینس اور ان کی ڈیموکریٹ حریف امیدوار کمالا ہیرس کے درمیان نائب صدارتی مباحثہ ریاست یوٹاہ کے دارالحکومت سالٹ لیک سٹی میں پلیکسی گلاس یعنی تھرمو پلاسٹک رکاوٹ کے ساتھ کل (بدھ) ہو گا۔ پلیکسی گلاس کے استعمال کا مقصد مباحثے کے دوران کورونا وائرس کی منتقلی کو روکنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے صدارتی مباحثے کے کمیشن نے بتایا کہ ریپبلیکن اور موجودہ نائب صدر مائیک پینس اور ان کی ڈیموکریٹ حریف کمالا ہیریس ایک دوسرے سے12فٹ سے زیادہ فاصلے پر رہیں گے جبکہ مباحثے میں شرکا کی تعداد محدود ہو گی تمام شرکا کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے اورماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے نیز جس نے ماسک نہیں پہنا ہو گا اسے مباحثے میں شرکت کے لیے اندر نہیں جانے دیا جائے گا۔ یہ مباحثہ سالٹ لیک سٹی میں یونیورسٹی آف یوٹاہ کے کنگزبری ہال میں آج رات 9 بجے ہو گا جوبغیر اشتہارات کے ٹی وی پربراہ راست نشر کیا جائے گا تاہم مباحثے میں شریک طلبا کی تعداد بارے آگاہ نہیں کیا گیا۔ امریکہ کی سیاسی خبروں سے متعلق ویب سائٹ ریئل کلیئر پولیٹیکس کی جانب سے کرائے گئے انتخابی سروے کے مطابق ریاست یوٹاہ ایک ایسی ریاست ہے جہاں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باا?سانی صدارتی انتخاب جیتنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن