بھارت کی غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں پنڈتوں کیلئےعارضی قیام گاہوں کی تعمیر

بھارت، غیرقانونی طورپر زیر تسلط جموں وکشمیر میں ایک نئی سازش کے تحت  نقل مکانی کرنے والے پنڈتوں کےلئےعارضی قیام گاہیں تعمیر کررہا ہے۔ اگرچہ عالمی قانون کے تحت بھارت اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل نہ کرنے کا پابند ہے تاہم وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں ہندووں کےلئے راہداری کیمپوں کی تعمیر جاری ہے۔

ادھر جموں و کشمیر سوشل پیس فورم کے چیئرمین دیونیدر سنگھ بہل نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کئےبغیر جنوبی ایشیا میں امن ایک خواب ہی رہے گا۔ جموں میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر سنگھ بہل نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے تنازعہ کشمیر کے پائیدار اور پرامن حل کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی ہمیشہ اس مسئلے کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے۔انہوں نےعالمی برادری پر زوردیا کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کےلئے اس دیرینہ تنازعے کے حل میں کردار ادا کرے۔

ای پیپر دی نیشن