نیشنل ٹی ٹوئٹی پر نظر ہے، مزید باصلاحیت کرکٹرز کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں موقع دیا جا سکتا ہے: وقاریونس

Oct 06, 2020 | 19:31

سپورٹس رپورٹر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ کویڈ19 کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ متاثر ہوئی ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئٹی پر نظر ہے، مزید باصلاحیت کرکٹرز کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں موقع دیا جا سکتا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وقار یونس نے کہا کہ سب کی ایک ہی کوشش ہے کہ موجودہ حالات میں کرکٹ بحال ہو۔ ون ڈے کرکٹ کم اور ٹی ٹونٹی کرکٹ زیادہ ہو رہی ہے۔ مصباح الحق زمبابوے کے خلاف نوجوان کرکٹ آزما سکتے ہیں۔ وقار یونس نے کہا کہ وائیٹ بال کرکٹ اب بھی نوجوان ہی کھیل رہے ہیں۔ شاہین آفریدی, حارث روف اور محمد حسین پہلے ہی نئے کرکٹرز ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

مزیدخبریں