لاہو(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل میں 16ویں سالانہ الحمرا ینگ آرٹس نمائش کا اختتام ہوگیا۔اختتامی تقریب میں نامور آرٹسٹ عمران قریشی نے خصوصی شرکت کی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے کے ہمراہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں میں نقد انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کی۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں الحمرا کی یہ کاوش قابل ستائش اور آرٹ سے محبت کا مظہر ہے،الحمرا موجودہ دور میں بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے جس پر میں انتظامیہ کو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا کہ ملک بھر کے آرٹسٹوں کو اس پلیٹ فارم پر مواقع کی فراہمی آرٹ کے فروغ کا باعث بنی،ہمارا نوجوان مصور بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے،الحمرا انکے ٹیلنٹ کو جلا بخشنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے تمام وسائل بروے کا لا رہے ہیں،نمائش میں آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے 400نوجوان آرٹسٹوں کے 500فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔عوام نے تمام نوجوانوں کے کام کو سراہا اور الحمرا انتظامیہ کو کامیاب نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ملیحہ خان،ناصر فرید،نسا سعید، قمر عباس،زینب عزیز،مریم انصاری،بشری خالد،مریم عبداللہ اور عابدہ دھری شامل ہیں جنہیں دس دس ہزار روپے انعام دیا گیا۔