صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی جانب سے نیب لاہور میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے نیب لاہور میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور اور پنجاب ڈے کیئر ایسوسی ایشن کی مشترکہ کاوشوں سے نیب لاہور میں ڈے کیئر سینٹر کا قیام عمل میں لایاگیاہیانہوں نے مزید کہا کہ ڈے کیئر مجموعی طور پر 4کمروں، کچن، باتھ اور ایک مرکزی ہال پر محیط جہاں بچوں کیلئے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

وزیر ویمن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ نیب لاہور کی خواتین تفتیشی افسران و دیگر سٹاف کے بچوں کی دوران ڈیوٹی دیکھ بھال اور نگہداشت کیلئے ڈے کیئر سینٹر کی سہولت محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کی اہم کاوش ہے۔عوام میں ڈے کیر سنٹرز کو پذیرائی مل رہی ہے محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ 187 ڈے کیر سنٹرز بنا رہا ہے جن میں سے 105 ڈے کیر سنٹرز فنکشنل ہوچکے ہیں۔ آشفہ ریاض کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ملکی معیشت میں خواتین کو شامل کرنے کے لیے ڈے کیر سنٹرز کا تیزی سے قیام عمل میں لارہی ہے۔
پنجاب بھرمیں ڈے کیرز کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے شبانہ روز محکمہ کام کر رہاہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈے کیئر سینٹر میں تعلیم یافتہ اور انتہائی تجربہ کار سٹاف کی تعیناتی کی گئی۔ڈے کیئر جیسی سہولت مہیا کرنیکا مقصد ورکنگ ویمن کو ڈیوٹی کے فرائض دل جمعی سے سرانجام دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔نیب لاہور کیجانب سے صوبائی وزیر محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ اور پنجاب ڈے کیئر ایسوسی ایشن کے تعاون پر اظہار تشکر کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن