حکومت پنجاب ذہنی معذوری کے شکار مریضوں کی بحالی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے:وزیرصحت پنجاب

   وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے  کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے ہمیں ذہنی مرض میں مبتلامریضوں کا خاص خیال رکھنے کا پیغام دیتاہے۔

جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی بہت اہم ہے۔ذہنی تناؤمیں مبتلامریض کے ساتھ ساراخاندان متاثرہوجاتاہے۔ذہنی تناؤ کے مریض کے ساتھ سارا گھرتکلیف سے گزرتاہے۔جسمانی بیماری کی نسبت ذہنی معذوری خاندان والوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان میں لاکھوں افراد ذہنی معذوری کے مرض میں مبتلا ہیں۔ذہنی معذوری کے شکار مریض زیادہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب ذہنی معذوری کے شکار مریضوں کی بحالی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے۔کورونا وائرس کے دوران کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سائیکیٹری نے اہم کردار اداکیا ہے۔ٹیلی میڈیسن کے شعبہ کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں سراہاگیا ہے۔کورونا وائرس کے دوران پاکستان سمیت مختلف ممالک سے ہزاروں افراد نے ٹیلی میڈیسن کے شعبہ سے رہنمائی حاصل کی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے حوالہ سے بہترین آگاہی سیمینارکے انعقادپروائس چانسلرکو شاباش دی۔
    وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالدمسعودگوندل نے کہاکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بطور وزیر، سکالر اور استاد ہمیشہ رہنمائی فرمائی ہے۔ہر اہم موضوع کے اکٹھ میں شرکت وزیرصحت کی ذاتی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پروفیسر ڈاکٹر خالدمسعودگوندل نے وزیرصحت کو ریسرچ کے فیلڈ میں پہلے سے زیادہ محنت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے آگاہی سیمینار کے آخر میں آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن