مانانوالہ( نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی صدر لیبر ونگ شیخوپورہ رانا ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل میں کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جا سکتی۔معیشت میں بہتری سے ریونیو بڑھ رہے ہیں۔رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام شروع کر دیں گے جس سے چالیس سے ساٹھ لاکھ خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔مستحق افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔ حکومت عوام کی آمدنی میں اضافے کے لیے کام کر رہی ہے۔تنخواہ دار طبقے کی آمدن تبھی بڑھے گی جب معیشت میں بہتری آئے گی۔