گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سندس فاونڈیشن کی 23 سالہ خدمات کا اعتراف،چیئرمین سندس فانڈیشن حاجی سرفراز کو گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس نے بدست صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان عارف علوی "ہیروز آف گوجرانوالہ" ایوارڈ سے نواز دیا۔تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا، بلڈ کینسر اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے مفت علاج معالجے کے لیے 23 سال سے خدمات سرانجام دینے والے ادارے سندس فانڈیشن اور اس کی انتظامیہ نے جن مشکلات اور مسائل کا خاموشی کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا ناقابل بیان ہے۔چونکہ فلاحی اداروں کی حوصلہ افزائی آکسیجن کا کام کرتی ہے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس نے سندس فانڈیشن کو "ہیروز آف گوجرانوالہ"کا ایوارڈ دیکر گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کے لیے واضح پیغام جاری کیا ہے۔گوجرانوالہ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے سندس فانڈیشن کو ایوارڈ دینے پر گوجرانوالہ چمبر آف کامرس کہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا چیمبر جیسے طاقتور پلیٹ فارم سے فلاحی اداروں کی حوصلہ افزائی معاشرے میں موجود دکھی انسانیت کا مداوا ثابت ہوگی۔