محکمہ ماحولیات کے فیکٹریاں سیل کرنے سے بے روزگاری پھیلے گی :شعیب بٹ 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیمبر کے صدر محمد شعیب بٹ سے گوجرانوالہ میٹل سکریپ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وفد ملاقات کی ۔وفد کی قیادت کرتے ہوئے صدر و بانی میر انیس نے کہا کہ محکمہ ماحولیات ہمارا روزگار ختم کرنے پر تلاہے۔ہماری انڈسٹریاں بند کی جا رہی ہیں ۔اگرناروا سلوک بند نہ کیا تو ہم لیبر سمیت سڑکوں پر نکلیں گے۔وفد میں ارشد حفیظ بٹ ،ملک افضل ،فرحان سعید بھٹی ،شہزاد میر ،ملک سعید ،عثمان خالد بٹ ،رانا خالد بٹ ،رانا اصغر،شیخ حافظ عبدالغفار،سلیم چیمہ ،ذیشان بھٹی خالد چیمہ شامل تھے۔ صدر چیمبر محمد شعیب بٹ نے وفد کو یقین دلایا کہ اپنی بزنس کمیونٹی کے ساتھ کھڑا ہوں کسی محکمہ کو کاروباری مراکز میں خوف پھیلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔میٹل سکریپ ایسوسی ایشن کے مسائل فوری بعد انہوںنے کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن سے ملاقات کی اور بز نس کمیونٹی کے تحفظات سے آگاہ کرتے تفصیلاً بتایا کہ محکمہ ماحولیات جس طرح لوگوں کی فیکٹریاں سیل کر رہا ہے اس سے بے روزگار ی  پھیلنے کے سوا کچھ نہیں ہو گا ۔بے روزگاری ہو گی تو یقینا امن و امان کی صورتحال خراب ہو گی۔لہٰذا محکمہ میٹل سکریپ انڈسٹری کو ایس او پیزدے تاکہ یہ انڈسٹری اپنے کاروبار چلائیں،کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن نے صدر چیمبر کو یقین دلایا کہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ زیادتی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور کسی محکمہ کو یہ اجازت نہیں کہ وہ فیکٹریاں سیل کر کے لوگوں کے روزگار متاثر کرے البتہ اگر کسی فیکٹری کے ساتھ کوئی مسئلہ ددپیش ہے تو اسے چیمبرکے ساتھ بیٹھ کر افہام و تفہیم سے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...