حکومت یکساں ترقی پر یقین  رکھتی ہے، سعدیہ سہیل رانا

Oct 06, 2021


لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ 360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ہر ضلع میں یکساں ترقی ہوگی۔پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، مخالفین صرف پوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں، ایسے عناصر کو پہلے بھی ہزیمت اٹھانا پڑی اور آئندہ بھی ناکامی کاسامنا کرنا پڑیگا۔

مزیدخبریں