کوئٹہ (اے پی پی) ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عبدالسلیم انصاری گزشتہ روز انتقال کر گئے مرحوم خرم سلیم کے والد، اظہر سعید پی ایس او ٹو چیف سیکرٹری، منیب بٹ کے سسر، محمود جیولرز، مسعود اور مقصود کے بہنوئی تھے۔ مرحوم کی رسم سوئم بروز جمعرات کو بالمقابل ہیلپر ہائی سکول مکان نمبر 206،بلاک نمبر 3 سٹیلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں ظہر سے عصر ادا کی جائے گی ۔