کوئٹہ (اے پی پی) صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے ٹیچرز کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ تعلیم سے ہی معاشرے اور افراد کی ترقی ممکن ہے۔ دنیا بھرمیں صرف وہی اقوام کامیاب و کامران ہیں جن کے پاس دنیا کے جدید علوم ہیں اور خصوصاً سائنس نے انہیں مالی و معاشی اور سماجی خوشحالی سے روشناس کرایا ہے یہ سب کچھ اساتذہ کی بدولت ہے۔آج یہی وجہ ہے کہ امریکہ،برطانیہ و دیگر ترقی یافتہ ممالک کے صدو ر و دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران اپنی ریٹا ئرمنٹ کے بعد یونیورسٹیوں و کالجوں میں پڑھانے کو اہمیت دیتے ہیں اور وہ اپنے نوجوانوں سے اپنے تجربات شئیر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کیلئے ٹیچرز کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور ہمیں اس جانب خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ہم اساتذہ کو آج کے اس دن کی مناسب سے انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
معاشرے اور افراد کی ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے: لیاقت شاہوانی
Oct 06, 2021