نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) فزیو کیئر کلینک بدورتہ چونگی نزد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 میں فری فزیوتھراپی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر اقراء اعجاز نے 200 سے زائد مریضوں کو چیک کیا اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ فزیو تھراپی نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت کیلئے بھی فائدہ مند ہے یہ ایک جدید ہیلتھ کیئر ہروفیشن ہے جس میں جدید مشینوں اور آلات سے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے فزیوتھراپی علاج کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔