ایلیمنٹری میل اساتذہ کی پروموشن کیلئے کمیٹی کا اجلاس 9اکتوبر کو ہو گا

Oct 06, 2021


 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اساتذہ کیلئے خوش خبری، ایلیمنٹری میل اساتذہ کی ان سروس پروموشن کے لیئے ڈیپاڑٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 9اکتوبر کو ہو گا،47آرٹس اور 22 سائنس اساتذہ کو بطور ایس ایس ٹی ترقی ملے گی، تفصیلات کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کے سینئر مرد ای ایس ٹی اساتذہ کی بطور ایس ایس ٹی پروموشن کے لیئے ڈیپاڑٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 9 اکتوبر کو سی ای او ایجوکیشن کے دفتر میں ہورہا ہے، جس کے لیئے سکول ایجوکیشن ڈیپاڑٹمنٹ پنجاب نے ایس او محمد اصغر جاوید کو صوبائی نمائندہ نامزد کیا ہے، 47 مرد آرٹس اور 22 سینئر سائنس اساتذہ کو ترقی ملنے کا امکان ہے، اساتذہ راہنماں عارف کھوکھر، حافظ اشفاق، محمد رضوان، نوشیروان، ریاض چیمہ ،ظہیر بابر،عمان سعید اور دیگر نے سنیارٹی لسٹ اور ورکنگ پیپرزکی بروقت تیاری پر ڈی ای او سیکنڈری محمد یونس وڑائچ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں