آسام میں مسلمانوں پر تشدد کی ذمہ دار مودی سرکار: فیکٹ فائنڈنگ ٹیم 

Oct 06, 2021

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست آسام کے علاقے میں بھارتی فوجیوں کے تشدد کے معاملے پر سماجی کارکنوں کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے مودی سرکار کو قصور وار قرار دیدیا۔ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے کہا ہے کہ کارروائی مسلم دشمن سیاست کا حصہ ہے۔ مسلم شہریوں کو  نکالنے کیلئے پرتشدد حربے استعمال کئے گئے۔ بھارتی حکومت نے رات کو انخلاء کا نوٹس دیا تھا کہ صبح کارروائی شروع کر دی۔ بھارتی فورسز نے آسام میں مسلم آبادی پر حملہ کرکے کئی افراد  کو مارا۔ متعدد خاندانوں کو گھروں سے بیدخل کرکے آگ لگا دی گئی۔ تجاوزات کو بھی بہانہ بنایا گیا۔

مزیدخبریں