واشنگٹن (این این آئی) افغانستان سے انخلا کے بعد واپس امریکا جانے والے 3فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوجیوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گزشتہ ماہ پیش آئے جہاں افغانستان میں رہ کر آنے والے 3اہلکاروں نے خودکشی کی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 16 ستمبر کو 21 سالہ اہلکار نے ٹیکساس میں خودکشی کی جس کے اگلے ہی روز مزید دو اہلکاروں نے کیلیفورنیا اور واشنگٹن میں زندگی کا خاتمہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے اہلکاروں کی عمریں 30 سال کے لگ بھگ ہیں تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خودکشی کرنے والے اہلکار نفسیاتی مسائل کا شکار تھے۔
افغانستان سے واپس جانے والے 3امریکی فوجیوں نے خودکشی کرلی
Oct 06, 2021