اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے صوبائی وزیر سندھ مکیش کمار چاولہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت درخواست گزار شہری یونس الیاس نے موقف اپنایا کہ مکیش کمار چاولہ شراب فروشی کرتا ہے شراب فروش ہونے کی بنا پر رکن اسمبلی نہیں بن سکتا جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا شراب فروخت کرنے کیلئے تو حکومت سے لائسنسن لینا پڑتا ہے لائسنس کے بغیر تو شراب فروخت نہیں کی جا سکتی جس پر درخواست گزار نے کہااہل علاقہ نے بھی مکیش کمار کی شراب فروشی کے خلاف درخواست دے رکھی ہے جسٹس قاضی محمد امین نے کہاصادق اور امین تو غیر مسلم پر بھی لاگو ہوتا ہے جس کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال نے کہادرخواست گزار نے الیکشن ٹریبونل میں وقت پر درخواست نہیں دی عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ سپریم کورٹ میں درخواست 7 دن تاخیر سے جمع کروائی گئی تاہم میرٹ پر بھی کیس نہیں بنتا۔سپریم کورٹ میں کیس تاخیر سے دائر کرنے کی مناسب وجہ نہیں بتائی گئی۔
صوبائی وزیر سندھ مکیش کمار چاولہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج
Oct 06, 2021