این سی او سی ٹیم، سیکرٹری آر ٹی اے کا 200 ویگنوں اور بسوں کا معائنہ

اسلام آباد(خبر نگار)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی ٹیم نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف مقامی راستوں اور میٹرو بس سٹیشنوں پر پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں ، مسافروں کی ویکسی نیشن کے عمل کی تعمیل کو چیک کیا این سی او سی کی ٹیم اور سیکرٹری آر ٹی اے نے راولپنڈی کے مختلف مقامی روٹس پر 200سے زیادہ  ویگنوں اور بسوں کو چیک کیا اور روک کور ونایکسی نیشن کے حوالے سے این سی او سی کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر جرمانے عائد کیے۔ کچھ ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی اور انہیں تھانے منتقل کر دیا گیاجبکہ مسافروں کو موقع پر ہی کین سائنو کے سنگل شاٹ کی ڈوزلگائی گئی۔ اسی طرح ، میٹرو بس سٹیشنز راولپنڈی میں ایک اور کارروائی میں ٹیم نے میٹرو بس کے عملے ، ڈرائیوروں اور مسافروں کے سٹیشنز کے ساتھ ساتھ بسوں کے اندر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے۔ میٹرو بس اسٹیشنز پر بغیر ویکسی نیشن کے مسافروں کو موقع پر ہی کین سائنو ویکسین کا ایک شاٹ لگایا گیا۔ تاہم میٹرو بسوں کے اندر موجود مسافروں کو مکمل ویکسین دی گئی۔ معائنہ ٹیموں نے مختلف راستوں پر بائیکا سواروں کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کیے ، ویکسین نہ لگوانے والوں کو ویکسین لگائی اورڈرائیوروں پر جرمانے عائد کیے ، جبکہ انہیں موقع پر ہی کین سائنو کا ایک شاٹ بھی لگایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن