کپاس کی پیداوار 100 فیصد بڑھ کر 3.8 ملین گانٹھوں تک پہنچ گئی:فرخ حبیب

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایکسپورٹ پر خصوصی توجہ کے باعث حکومت پیداوار اور ایکسپورٹ بیسڈ گروتھ پر کام کررہی ہے، 22 ۔2021 کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات 7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو کہ گزشتہ سال 21 ۔ 2020 کی پہلی سہ ماہی میں 5.47 ارب ڈالر تھیں، برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے،اس ماہ کپاس کی پیداوار 100 فیصد بڑھ کر 3.8 ملین گانٹھوں تک پہنچ گئی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پچھلے سال اکتوبر میں یہ پیداوار 1.8 ملین گانٹھیں تھی، اس سے نہ صرف پاکستان کو 5 فیصد سے زیادہ جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ہماری برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہماضی میں اسحاق ڈار کی کریڈٹ کارڈ اور مصنوعی گروتھ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پانچ سالہ دور حکومت میں پاکستان کی برآمدات بڑھنے کی بجائے کم ہوگئی تھیں پاور لومز کباڑ کے بھائو فروخت ہو رہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن