کراچی (وقائع نگار) ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کے ایم سی کونسل کی قرارداد کے ذریعے معروف فنکار عمر شریف کی فنی خدمات کے اعتراف میں شہید ملت روڈ پر تعمیر کئے گئے حیدر علی انڈرپاس کو عمر شریف مرحوم سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ اقدام انہوں نے حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔ قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمر تضی وہا ب نے عمر شریف کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر حیدر علی انڈرپاس شہید ملت روڈ کو مرحوم عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کراچی‘ حیدر علی انڈر پاس کو عمرشریف کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دیدی گئی
Oct 06, 2021