ملتان( نیوز رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت پنڈورا بکس میں کرپشن و لوٹ مار میں ملوث مافیا کا پیسہ ہی بیرون بنکوں سے واپس لے آئے تو ملکی معیشت کو ضرور سہارا مل جائے گا۔تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے صوبائی حکومت پراپرٹی ٹیکس میں تین سو گنا اضافہ کا فیصلہ واپس لے تاجروں کو ایک بار پھر سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران بلال مارکیٹ (اتفاق گروپ) بلاک بی بلاک ایچ ٹرک اڈہ انصاری ریلوے پھاٹک کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں چیئرمین حاجی حشمت بصیر صدیقی، صدر عابد علی قریشی، جنرل سیکریٹری قیصر مختار نائب صدر مہر محسن کے علاوہ دیگر عہدیداران اسلم شاہد،حضرت الرحمان خان، مہر محسن، ملک علی، محمد طارق، استاد گودی کباڑیہ، ملک شکیب، حاجی محمد سلیم، مرزا خلیل احمد، خالد، مرزا زوہیب، شاہ محمد خان، غلام فرید خان، محمد ارسلان شاہ، عنائیت الرحمن، محمد عمران شاہ، محمود حیدر بھٹی بھی موجود تھے۔