راولپنڈی (جنرل رپورٹر )ڈائریکٹر تعلقات عامہ جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں شامل حکومتی وزرا اور مشیران فوری طور پر مستعفی ہوں،اورفوری استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں انھیں عہدوں سے برطرف کیا جائے، جن سرکاری ملازمین کے نام پنڈورا باکس میں شامل ہیں، انھیں بھی عہدوں سے ہٹایا جائے۔ تحقیقات میں سرکاری اثرورسوخ سے بچنے اور شفافیت کے لیے یہ امر ضروری ہے۔