ختم نبوت امت کا مشترکہ عقیدہ، مورچہ ہے،عالمی تحفظ ختم نبوت

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شاہدرہ کے زیراہتما م تحفظ ختم نبوت کانفرنس 9اکتوبر بعد نماز مغرب جلال میرج ہال نزد چاند گراونڈ ماچس فیکٹری شاہدرہ میں امیر مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور مولانا مفتی محمدحسن کی صدارت میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میںجے یوآئی صوبہ خیبر پی کے کے امیر فرزند مولانا مفتی محمود مولانا عطاء الرحمن، مرکزی رہنما جے یوآئی مولانا محمدامجد خان ، مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی، وفاق المدارس العربیہ پنجاب کے ناظم اعلیٰ مولانا قاضی عبدالرشید ، مولانا شاہنواز فاروقی، صوبائی امیر پنجاب جے یوآئی مولانا صفی اللہ ،مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا خالدمحمود، مولانا محمد اشرف گجر، مولانا عبدالنعیم، مولانا نصیراحمداحرارودیگر علماء اور دینی و سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت وخطاب کریںگی۔  مفتی مختاراحمد،  شبیراحمدعثمانی،  محمودالحسن قاسمی ،  زید معاویہ ،  سیف اللہ ربانی، عبدالعزیزندیم،  احمدسعیدصدیقی ،  طارق اسماعیل،  محمدبلال، قاری محمداقبال،سید جنید بخاری، ، قاری شکیل احمدنفیسی، مولانا عبدالودود، مفتی زاہد حسین اور  ابوبکرضیغم ودیگر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام حضور کا قرب حاصل کرنے ذریعہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت پوری امت کا مشترکہ عقیدہ اور مورچہ ہے۔ علماء نے اجلاس میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، قاری محمداقبال ، مولانا سعید وقار، مولانا سید جنید بخاری ، مولانا عابد حنیف، مولانا احسان اللہ پر مشتمل ٹیم کی طرف سے کانفرنس کی تیاری اور مختلف مقامات پر دروس ختم نبوت اور عوام الناس کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن