10 ترقیاتی سکیموں کیلئے 7 ارب82کروڑروپے کی منظوری 

لاہو ر (کامرس رپورٹر ) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 22 ویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کی 10 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر7 ارب82کروڑ51 لاکھ14 ہزار روپے کی منظوری دی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی مجاہد شیر دل،متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلیٰ افسروں اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبروں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن