سوئی ناردرن نے دوسری اورتیسری سہ ماہی کیلئے منافع کا اعلان کردیا

 لاہور(نیوز رپوٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے31 دسمبر 2020 ء کو ختم ہونے والی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے 6 ارب روپے خالص منافع اور 20 فیصد نقد مقسوم اور سال 2020-21 ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے تاریخی منافع کا اعلان‘زیر جائزہ عرصہ سوئی ناردرن نے گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران حا صل ہونے والے 4 ارب 69 کروڑ روپے منافع بعد ازمحاصل اور 7 روپے 40 پیسے فی حصہ آمدنی کے مقابلے میں 5 ارب 91 کروڑ منافع بعدازمحاصل اور 9 روپے 33  پیسے فی حصہ آمدنی حاصل کی۔ اعلان کردہ منافع کی بنیاد پر کمپنی نے2روپے فی حصہ یعنی 20 فیصد عبوری نقد مقسوم تجویزکیاہے۔ 31 مارچ2021 کو ختم ہونے والے عرصہ کے دوران 8 ارب 94 کروڑ روپے منافع بعدازمحاصل حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ غیر محسوب گیس کے نقصانات کا حجم اور فی صد جو لائی تا دسمبر 2019 میں 20ہزار893  MMCF (10.39 فیصد) سے کم ہو کرجو لائی تا دسمبر2020 ء میں 15ہزار 11،MMCF (7.56 فیصد) ہو گئے جس سے کمپنی کو 2 ارب 81 کروڑ روپے کی بچت ہوئی جبکہ غیر محسوب گیس کے نقصانات جو لائی تا مارچ  2020 میں 33,935  MMCF (11.15 فیصد) سے کم ہو کر جو لائی تا مارچ  2021میں 24,755 MMCF (8.45 فیصد) ہوگئے جس سے مجموعی طور پر 4 ارب 13 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ 

ای پیپر دی نیشن