سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا‘80ارب روپے نقصان

لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 377.93 پوائنٹس کا مندا ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہو گیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 44ہزار666 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.84 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 14 کروڑ 15 لاکھ 91 ہزار 276 شیئرز کا لین دین ہوا۔ مندے کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن