قومی سنوکر: محمد آصف اور بابر مسیح اب تک ناقابلِ شکست

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی میں جاری قومی سنوکر چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن محمد آصف اور بابر مسیح کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، دونوں کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہیں۔ پانچویں روز بابر مسیح نے سلطان محمد کو 2-4 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔ دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈ محمد آصف نے منور خالق کو 2-4 سے شکست دی اور پانچواں میچ جیتا۔تھرڈ سیڈ شاہد آفتاب کو عامر سہیل نے 3-4 تین سے ہراکر اپ سیٹ کردیا۔ سیڈ نمبر 7 نسیم اختر کو بھی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جنہیں کیوئسٹ وسیم عباسی نے زیر کیا۔ حارث طاہر، محمد بلال، محمد سجاد، احسن رمضان اور حمزہ اکبر نے کامیابیاں حاصل کرلیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...