شاہین آفریدی ، عماد وسیم کو بائیو سیکیور ببل چھوڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) کچھ پاکستانی کھلاڑیوں نے راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ  سے بائیو سیکیور ببل سے نکلنے کی اجازت طلب کرلی ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندن کیساتھ وقت گزارنے کیلئے بائیو سیکیور ببل سے نکلنا چاہتے ہیں کیونکہ قومی ٹیم ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے اختتام کے بعد آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے روانہ ہوجائے گی۔آل راؤنڈر عماد وسیم اور پیسر شاہین شاہ آفریدی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں پی سی بی نے بائیو سیکیور ببل چھوڑنے کی اجازت دی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم اب بھی لاہور کے ہوٹل میں موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...