عید میلادالنبی پرفول پروف انتظامات کو یقینی بنایاجائے،سلیم قادری ترابی 

Oct 06, 2021

کراچی ( نیوز ڈیسک) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر، مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہاررجسٹرڈ کے تاحیات چیئرمین ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے حکومتی اداروں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے جذبات کو محسوس کریں اور عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں،اگر جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر کسی غفلت سستی یاکاہلی کا مظاہرہ کیاگیاتو عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے جذبات کوسنبھالناانتہائی مشکل ہوگا، مرکزی میلادالائنس پاکستان کے ذمہ داران امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانے کا تسلسل قائم رکھیں گے۔وہ نارتھ کراچی میں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی کی زیرصدارت مرکزی میلادالائنس اکستان کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے،جس کے مہمان خصوصی امن کمیٹی ضلع سینٹرل کے رکن ناصرحسین خاں تھے جبکہ یاسین شکوری ویلفیئر کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ، انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سندھ کے ناظم اعلیٰ عبدالوحید یونس، بزم غلامان مصطفیٰ پاکستان ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی ودیگر نے خصوصی شرکت کی۔ محمدسلیم خاں قادری نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ اب تک کی صورتحال میں دیکھاجائے تو افسران اکابرین اہلسنّت کو میٹھی میٹھی گولیاں دے رہے ہیں ۔

سلیم قادری ترابی 

مزیدخبریں