کراچی(سٹی نیوز)کے الیکٹرک کی جانب سے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے شہر بھر میں میں بجلی کی فراہمی میں معمول پر ہے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ کسی بھی علاقے میں میں زیادہ سے زیادہ دہ دو رانیہ ساڑھے سات گھنٹے تک ہے۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ متعلقہ علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہوتا ہے۔ رنچھوڑلائن، کورنگی، نارتھ ناظم آباد سمیت کسی بھی علاقے میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ علاوہ ازین لانڈھی، لیاری، شاہ فیصل اور قائد آباد کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معمول پر ہے۔ مزید براں واجبات کی عدم ادائیگی پر صفورہ کے علاقے میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ حاجی رمضان، بلوچ گوٹھ، پیارو گوٹھ کے علاقوں میں متعدد پی ایم ٹیز پر 10 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔ بعض پی ایم ٹیز پر نقصانات کی شرع 65 سے 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ متعدد نوٹسز اور ہدایات کے باوجود بلز کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں جس کے باعث متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی بعد ازاں متعلقہ علاقے نمائندگان کی طرف سے بجلی کے واجبات کی ادائیگیوں کی یقین دہانی پر بجلی بحال کردی گئی۔ کے الیکٹرک اور متعلقہ کمیونٹی کی طرف سے مشترکہ طور پر کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ بجلی کے بل کی ادائیگیاں یقینی بنائی جاسکیں۔
کے الیکٹرک