i شہر میں غیرقانونی مذبحہ خانوں کے خلاف انتظامیہ نوٹس لے: رانا محمد اعظم

Oct 06, 2021

کراچی(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف لیبر ونگ سندھ رابطہ کونسل کے صدر رانا محمد اعظم نے شہر میں بڑے پیمانے پر چھوٹے کے گوشت(بکرے) کے نام پر بھینس کے بچوں کو ذبحہ کرکے ان کا گوشت فروخت کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اس گھنائونے کام میں  قصابوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے ۔ رانا اعظم نے کہا کہ بھینس کے بچوں کو ذبح کرکے گوشت بکرے کا کہہ کر فروخت کیاجانا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان کیمپ سہراب گوٹھ میں یہ گھنائونا کام عروج پر ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔  انہوں نے کمشنر کراچی‘ ضلعی انتظامیہ اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس گھنائونے کام میں ملوث قصابوں کے خلاف فوری ایکشن لیکر غیر قانونی مذبحہ خانے بند کراکر انہیں قرار واقعی سزا دلائیں تاکہ مضرصحت گوشت کی فروخت بند ہوسکے۔
رانا محمد اعظم

مزیدخبریں