کراچی (پی پی آئی)کراچی چڑیا گھر کی بہتری کے لیے حکومت سندھ دو ارب روپے خرچ کرے گی۔ سینئر ڈائریکٹر زو اینڈ سفاری عرفان سلام نے بتایا ہے کہ چڑیا گھر میں نایاب پرندے اور جانور لائے جائیں گے جبکہ انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ساتھ خالی پنجرے بھی بھرے جائیں گے۔ عرفان سلام نے کہا کہ جانوروں کو بیرون ملک سے خریدنا ہوتا ہے جس کے لیے رقم چاہیے ہوتی لیکن ان کو لانے سے قبل انفرا اسٹرکچر کو بہتر کرنا بہت ضروری ہے ورنہ جانوروں کا خیال رکھنا ناممکن ہوگا۔
iچڑیا گھر کی بہتری کیلئے 2ارب روپے خرچ ہوںگے
Oct 06, 2021