سزا نہ ملنے پر نبی کے گستاخوں کے حوصلے بلند ہوئے:علماء

ٹنڈوآدم (نامہ نگار)توہین رسالت قانون پر عمل درآمدکروایا جائے،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان ،شبان ختم نبوت سندھ ،پاسبان ختم نبوت پاکستان ،کی اپیل پر  یوم تحفظ ناموس رسالت منایاگیا ،اس سلسلے میں مفتی محمد طاہر مکی ،مولانا محفوظ الرحمان شمس،قاری عبدالرحمان الحذیفی ،حافظ شیر اسامہ بن طاہر،حافظ میر اسامہ سموں ،قاری محمد ابراہیم سموں ،قاری محمد عارف شیخ ،حافظ سعداللہ خان ،مفتی نافع مصطفی انڈھڑ جمعیت علماء اسلام (س)کے مولانا محمدعثمان سموں ،ودیگر علماء نے اجتماعات سے خطاب میں کہا ہیکہ پاکستان میں جب سے توہین رسالت کاقانون معرض وجودمیں آیاہے ایک بھی گستاخ رسول کو سزانہیں دی گئی ،جسکے سبب توہین رسالت کے جرم میں اضافہ ہوتا چلا جارہاہے ،مفتی طاہر مکی نے کہا کہ بجائے گستاخوں کی سزائوں پر عملدرآمد کے حکومت گستاخوں کی پشت پناہی اور انہیں تحفظ فراہم کرکے ملک سے فرار کرا رہی ہے ،اور ان ہی حالات کی وجہ سے غازی علم الدین اور ممتاز قادری جیسے عاشق میدان میں اترتے ہیں ،انصاف نہ ملنے پر انسان بغاوت پر مجبور ہوجاتا ہے۔مسلمان بیدار ہیں ،اگر حکومت سے ایسی غلطی دوہرائی تو انتہائی خطرناک نتائج نکلیں گے ۔مفتی طاہر مکی نے اعلان کیاکہ ماہ اکتوبرکو ’’ماہ شہید ختم نبوت غازی علم الدین ‘‘کے طورپر منائیں گے جس نے انگریز کے زمانے میں راجپال کا سرقلم کرکے محبت کا رسول کی مثال قائم کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...