ٹبہ سلطان پور (خبر نگار) چیف آفیسر تحصیل کونسل میلسی خالد محمود خان ببر نے کہا ہے کہ تحصیل میلسی میں ربیع الا ول کی تقریبات و پروگرامز کیلئے انتظامات ترتیب دے دیئے جا رہے ہیں۔ جس کی نگرانی میں خود اسسٹنٹ کمشنر میلسی غلام۔مصطفے سیہرڑ کی خصوصی ہدایت پر کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میلسی شہر اور دیگر قصبوں ٹبہ سلطان پور۔ دوکوٹہ۔ گڑھا موڑ۔اور کرم پور سمیت ناجائز تجاوزات کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔