ملتان (لیڈی رپورٹر) دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ زوالوجی کے زیرِ اہتمام ڈینگی سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر آسیہ بی بی نے کی۔ ڈاکٹرعنصر نعیم اللہ نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں صفائی کی تلقین کرتا ہے اور مناسب حفاظتی اقدامات سے اس وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس بارے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔
حفاظتی اقدامات سے ڈینگی پر قابو پایا جا سکتا ہے : پروفیسر ڈاکٹر آسیہ بی بی
Oct 06, 2021