وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم کی پہلی قسط گزشتہ روز ریلیزکردی گئی۔ گلوکار و فلم ساز سلمان احمد نے وزیر اعظم عمران خان کی 69 ویں سالگرہ پر دستاویزی فلم اسپریچوئل ڈیموکریسی کی پہلی قسط کا ورلڈ پریمیئر پیش کردیا۔دستاویزی فلم کا پہلا حصہ دیکھنے والوں کو ماضی کی یاد دلاتا ہے، جس میں وزیر اعظم کو شکار پر جاتے، کرکٹ کھیلتے، 1992 ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائے اور 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران کی گئی تقریروں کی پرانی ویڈیو کلپس شامل ہیں۔دستاویزی فلم کی پہلی قسط میں وزیراعظم سے متعلق مختلف شخصیات، صحافیوں کے تبصرے اور ان کے یو-ٹرنز پر تنقید بھی شامل ہے۔