فلم و ٹی وی کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی منشیات کے کیس میں گرفتاری کے بعد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال پر اپنا موقف پیش کیا ہے۔فہد مصطفی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات واقعی ہمارے نوجوانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے، اسکول ،کالجوں اور یونیورسٹیز میں یہ اتنی آسانی سے دستیاب ہے، ہماری حکومت کو اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت والدین اپنے بچوں پر نظر رکھنا ٹھیک ہے ، ان سے کہیں کہ وہ مغرب سے پہلے گھر واپس چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوںکو آزادی دیں چھوٹ نہیں.
Drugs are really damaging our youth and are so easily available in schools colleges and universities our government needs to check on this and as parents its ok to keep an eye on children ,discipline them tell them to get bak home before maghrib????azaadi ho choot nahi!
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) October 4, 2021