والدین کا بچوں پر نظر رکھنا ٹھیک‘ آزادی دیں چھوٹ نہیں‘ فہد مصطفی

Oct 06, 2021 | 12:46

ویب ڈیسک

فلم و ٹی وی کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی منشیات کے کیس میں گرفتاری کے بعد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال پر اپنا موقف پیش کیا ہے۔فہد مصطفی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات واقعی ہمارے نوجوانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے، اسکول ،کالجوں اور یونیورسٹیز میں یہ اتنی آسانی سے دستیاب ہے، ہماری حکومت کو اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت والدین اپنے بچوں پر نظر رکھنا ٹھیک ہے ، ان سے کہیں کہ وہ مغرب سے پہلے گھر واپس چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوںکو آزادی دیں چھوٹ نہیں.

مزیدخبریں