پاناما نااہل و مفرور بڑے میاں کی کرپشن کی داستان ہے: شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پاناما نااہل و مفرور بڑے میاں کی کرپشن کی داستان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں مفرور کو نااہل قرار دیا ہے۔شہباز گِل نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کیپیٹل ایف زیڈ ای کے بارے میں 2013 میں اپنے کاغذات نامزدگی میں ذکر نہ کرنے کے باعث موصوف کو نااہل کیا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں بڑے میاں کو 10 سال قید ہوئی. نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا. تمام حقائق و دلائل جاننے کے بعد معزز عدالت نے فیصلہ سنایا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا ہے کہ آج کیلبری کوئین سیاسی انجینئرنگ کا منجن بیچ رہی ہیں. سالہا سال سے چلتے کیسوں میں نااہل ایک جواب تک نہ جمع کروا سکے. عدالتوں میں روتے ہیں اور باہر کیمرے کے سامنے وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن