گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاک افواج ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔ قومی اداروں کو کمزورکر نے کی سازشیں کرنیوالے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔موجودہ حکومت آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور اداروں کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین تر جیح ہے۔کامیاب پاکستان پروگرام حکومت کا تاریخی پروگرام ہے۔ہر پاکستانی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر ے۔ پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے ملک میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔وہ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج موجود ہے جنہوں نے دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے عزائم کو ہرمحاذ پر ناکام بنایا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ملکی سر حدوں کے لیے جانوں کی قر بانیاں دینے اور ملکی سلامتی کا دفاع کر نیوالی پاک افواج پر 22کروڑ پاکستانیوں کو فخر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو بھی ذاتی اور سیاسی نہیں بلکہ ملکی وقومی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے۔گور نر نے کہا کہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر ے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے ملک میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں احساس پروگرام،کامیاب جوان پروگرام اور کوئی بھوکا نہ سوئے جیسے پروگرام کا مقصد بھی انسانیت کی خدمت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے تمام منصوبوں میں کسی قسم کی سیاسی تفریق نہیں کی جا رہی سو فیصد شفاف طر یقے سے ان وسائل کو عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں اداروں کی مضبوطی کیلئے جتنا کام آج ہورہا ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے موجودہ حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور پاکستان میں سر مایہ کاری کر نیوالوں کے جان ومال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے پنجاب آب پاک اتھارٹی نے 1500منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا ہے اور انشا اللہ یہ تمام منصوبے رواں سال 2021میں مکمل ہوجائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ این جی اوز کے ساتھ بھی ملکر عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں اور رواں سال کے دوران پنجاب آب پاک اتھارٹی اور این جی اوز ملکر1کروڑ50لاکھ عوام کو پنجاب میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ میری زندگی کا مشن صرف اور صرف انسانیت کی خدمات اور خواتین کی ترقی اور خوشحالی ہے.
پاک افواج ملکی سلامتی کی ضامن ہے, قومی اداروں کو کمزورکر نے کی سازشیں کرنیوالے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے : گور نر پنجاب
Oct 06, 2021 | 18:25