وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارمعروف ڈھولچی پپو سائیں کی آواز بن گئے اوروزیر اعلی عثمان بزدارنے علیل پپو سائیں کے فری علاج معالجے کا اعلان کیا ہے ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ذوالفقار علی المعروف پپو سائیں کے علاج معالجے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جار ی کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب حکومت پپو سائیں کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی ـ وزیر اعلی عثمان بزدارنے پپو سائیں کے علاج معالجے کیلئے خصو صی میڈیکل بورڈ فوری تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پپو سائیں کے علاج معالجے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لئے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پپو سائیں ہمارا اثاثہ ہیں ، ان کا علاج کرانا ہماری ذمہ داری ہے ـ انہوں نے کہا کہ پپوسائیں کے خاندان کی مالی امداد بھی کی جائے گی.