غزہ (این این آئی) مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی اور ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔ رام اللہ کے شمال میں عوفر چیک پوسٹ کے قریب ایک فلسطینی نوجوان اس وقت زخمی ہو گیا جب مبینہ طور پرگاڑی سے کچلنے کی کوشش کے الزام میں اسرائیلی فوجیوں نے اسے گولی مار دی۔ فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا جب کہ ایک گولی ایک اسرائیلی فوجی کو بھی لگی ہے۔ عبرانی چینل ریسیٹ کان نے کہا کہ فلسطینی کو پیچھے سے گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا اور اسے علاج کے لیے لے جایا گیا۔ اسرائیلی انتظامیہ نے یہودیوں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے یوم کپور کے موقع پر مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں واقع مسجد حرم ابراہیم کو مسلمانوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق حرم ابراہیمی مسجد کے ڈائریکٹر غسان یر-رسیبی نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے کل ظہر کی نماز کے بعد اس بہانے سے مسجد کو بند کر دیا ہے کہ یہودی یہاں پر عبادت کریں گے۔
مغربی کنارا: فرینڈلی فائرنگ، اسرائیل فوجی ہلاک، مسجد ابراہیم کو بند کر دیا گیا
Oct 06, 2022