ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے خواتین کے لیے ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔خواتین کو اب صبح اور شام کے وقت زیارت کی اجازت دی گئی ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائر خواتین صبح چھ سے 11 بجے تک اور رات ساڑھے نو سے 12 بجے تک ریاض الجنہ میں نماز ادا کرسکتی ہیں۔انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ جمعے کو زیارت کا وقت الگ ہوگا۔ خواتین صبح چھ سے نو بجے اور پھر رات ساڑھے نو سے 12بجے تک ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کرسکیں گی۔
مسجد نبوی ریاض الجنہ میں خواتین کے لیے نماز اور زیارت کا نیا شیڈول جاری
Oct 06, 2022