درخواست گزاروں  کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی: ہائیکورٹ ‘ہنگامہ آرائی کیس کا تحریری حکم جاری 

لاہور (خبر نگار) سیشن عدالت نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے دوران بیلٹ پیپر چھپانے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں درج مقدمہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں ایم پی اے، سیف الملوک، رخسانہ کوثر، مرزا جاوید، خضر کھگھہ، راجہ صغیر، ملک غلام حبیب اعوان، اویس لغاری، میاں رئوف کی عبوری ضمانتوں کی توثیق  کے تحریری فیصلہ میں کہا ہے کہ اس پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ درخواست گزاروں کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی جس میں عدالت نے نشاندہی کی ہے کہ پولیس نے واقع کے ایک ماہ بعد مقدمہ درج کیا جس کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن