اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمشن کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمشن میں لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔ جوڈیشل کمشن میں جسٹس سہیل ناصر‘ جسٹس شکیل احمد‘ جسٹس صفدر سلیم شاہد‘ جسٹس احمد ندیم ارشد‘ جسٹس طارق ندیم‘ جسٹس امجد رفیق‘ جسٹس عابد حسین چٹھہ‘ جسٹس انوار حسین‘ جسٹس علی ضیاء باجوہ‘ جسٹس سلطان تنویر‘ جسٹس رضا قریشی‘ جسٹس شان گل‘ جسٹس راحیل کامران کو مستقل کرنے پر غور کیا جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی جوڈیشل کمشن کا اجلاس 15اکتوبر کو طلب
Oct 06, 2022