ارکان سینٹ بھی بیوروکریسی  کے رویہ سے پریشان، انسانیت کا مضمون پڑھانے کی سفارش 

 اسلام  آباد (خبر نگار‘نوائے وقت رپورٹ)  اراکین سینٹ نے بیورو کریسی کے ناروا رویے سے پریشان ہوکر افسروں کیلئے ’اخلاقیات اور انسانیت‘ سیکھنے کا مضمون بھی امتحانات میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایوان بالا کے اراکین بھی بیوروکریسی کے ناروا رویے سے نالاں نظر آئے۔ اجلاس کے دوران سینٹ کمیٹی میں بیوروکریسی کے رویے کی بہتری کے لیے چیئرمین کمیٹی نے افسران کیلئے ’انسانیت‘ سیکھنے کا مضمون رکھنے کی سفارش کی۔

ای پیپر دی نیشن