لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر کی لندن روانگی اور میاں جاوید لطیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بیگم صفدر کے مصنوعی ناخن تو پاکستان میں بھی لگ سکتے تھے۔ لندن جانا اس لئے ضروری ہوا کہ مصنوعی جلد میں لندن کے ڈاکٹروں کا ثانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر جتنی توجہ اپنی جلد کو دیتی ہے اتنی عوام کو دی ہوتی تو عوام کے حالات مختلف ہوتے۔ بیگم صفدر کو چاہئے کہ پائے کھلانے کے بہانے مفرور باپ کو ساتھ لے کر آئیں۔ جیسے جیسے لانگ مارچ کا انقلاب قریب آ رہا یہ لندن کی بلوں میں جا کر چھپ رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے میاں جاوید لطیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 25 سال تک آئین کی بالا دستی نہیں کی بلکہ ملک کو لوٹنے کی مہم جاری رکھی۔ لندن میں بیٹھی نا اہل لیگ کی قیادت کو عوام سے سروکار ہوتا تو وہ عوام میں موجود ہوتی۔
مریم صفدر کو چاہئے پائے کھلانے کے بہانے والد کو ساتھ لے کر آئیں: فیاض چوہان
Oct 06, 2022