جاپانی ماہرین پاکستانی ہنرمندوں  کو تربیت دیں: سید امین الحق

Oct 06, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے جاپان کی ہائی ٹیک کمپنی میسیرز پلس-ڈبلیو کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی ہنرمندوں کو جدید آئی ٹی تربیت اور جامعات میں مراکز کھولنے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ سید امین الحق نے کہا کہ جاپانی ماہرین پاکستانی ہنرمندوں کو تربیت دیں اور پاکستانی کمپنیوں سے جوائنٹ وینچر بنائیں، پاکستان میں 5 ہزار آئی ٹی کمپنیاں، 3 لاکھ سے زائد ہنرمند اور سالانہ 20 ہزار گریجویٹس بن رہے، تربیت فراہمی کیلئے جاپانی کمپنیاں اسلام آباد کی طرح کراچی و لاہور میں بھی مراکز قائم کریں۔

مزیدخبریں